Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ہیڈکوچ مصباح الحق کی تنقید کے بعد شرجیل خان نے کمر کس لی

شائع 13 اپريل 2020 12:08pm

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی تنقید کے بعد اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان نے اپنی فٹنس پرکام شروع کردیا۔ لاک ڈاؤن کے باعث شرجیل گھر پرسخت ٹریننگ کرکے وقت گزار رہے ہیں۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ شرجیل خان میں جارحانہ اوپنرہیں لیکن انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے انہیں اپنا وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ فٹنس پربھی بہت کام کرنا ہوگا۔